7️⃣
گرو دکشنا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 7
گرو دکشنا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 7
شوٹنگ کے عالمی مقابلے کے لیے چناؤ شروع تھا۔۔۔
ملک بھر سے سینکڑوں شوٹر اپنی قسمت آزمانے آئے ہوئے تھے۔۔۔
کڑی آزمائش کے بعد صرف دو لوگوں کو چنا گیا۔۔۔ دو میں سے ایک اس عالمی مقابلہ کے لیے سلیکٹ ہونے والا تھا۔۔۔ سلیکٹر نے اس لڑکے کو اپنے کیبن میں بلایا جس نے سب سے زیادہ پوانٹ بنائے تھے۔۔۔
’’کہاں سے سیکھی ہے تم نے شوٹنگ‘‘
’’سر۔۔۔ بنیادی تعلیم تو اسکول سے ملی۔۔۔ لیکن باریکیاں آپ کے یوٹیوب ویڈیوز سے سیکھی ہیں۔۔۔ آپ ہی میرے گرو ہیں سر۔‘‘
’’اپنے گرو کو ’گرو دکشنا‘ نہیں دو گے۔‘‘
’’کیوں نہیں سر۔۔۔ بس آپ حکم کرے۔‘‘
’’اپنا نام واپس لے لو۔۔۔ یہی میری دکشنا ہے۔‘‘
’’جی سر۔۔۔ آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔‘‘
وہ آنکھوں میں آنسو لئے باہر چلا گیا۔۔۔ سلیکٹر نے گہری سانس لی اور اسپورٹس منسٹر کو فون لگایا۔۔۔
’’سر۔۔۔ اکلویہ راضی ہوگیا ہے۔۔۔ اب آپ کا بیٹا ارجن ہی اس مقابلے میں حصہ لے گا۔‘‘
✍️✍️✍️
0 Comments