4️⃣
رام لیلا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 28 🎨 ھزار رنگ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
رام لیلا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 28 🎨 ھزار رنگ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
رام لیلا کی تیاری مکمل ہوچکی تھی... لکشمن، سیتا، ہنومان اور راون وغیرہ سب کاسٹیوم پہنے رام کا انتظار کر رہے تھے۔
ان کی نگاہیں گاؤں کی اکلوتی سڑک پر جمی تھیں...تبھی کوئی لنگڑاتا ہوا آتا دکھائی دیا... قریب آنے پر سب اس کی طرف دوڑ پڑے... اس کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔
راون نے اسے سہارا دے کر بٹھایا... سیتا خون صاف کرنے لگی... لکشمن بیٹھا اس کے کپڑوں سے مٹی جھاڑ رہا تھا... ہنومان پانی لے آیا...جب اس کی حالت تھوڑا سنبھلی تو سیتا نے پوچھا۔
’’ کیا ہوا رمضان! یہ سب کیسے ہوا؟‘‘
’’ہائی وے پر کچھ انجان لوگوں نے روک لیا تھا اور مجھے ’’جئے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے کے لیے کہہ رہے تھے... منع کیا تو میرا یہ حال کر دیا...‘‘
اتنا کہہ کر رمضان میک اپ روم کی طرف چل پڑا اور سامعین اسے دیکھ کر’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے لگانے لگے...
✍️✍️✍️

0 Comments