Ticker

6/recent/ticker-posts

ہزل: ہاتھ ہمسائے کی مرغی نہیں آنے والی.... ✍️ شاداب انجم

ہزل
✍️ شاداب انجم
کامٹی ضلع ناگپور
ہزل: ہاتھ ہمسائے کی مرغی نہیں آنے والی.... ✍️ شاداب انجم کامٹی ضلع ناگپور

ہاتھ ہمسائے کی مرغی نہیں آنے والی
یعنی اب تھال میں بوٹی نہیں آنے والی

گھر میں ہیں آج بنائے گئے لوکی کے کباب
آج منہ میں کوئی ہڈی نہیں آنے والی

ماہ رمضاں میں رکھی آپ نے قرآں خوانی
فاتحہ بعد جلیبی نہیں آنے والی

تیز آندھی کے سبب پیڑ گرے کھمبوں پر
رات بھر آج بھی بجلی نہیں آنے والی

ایک سو ایک میں باوا نے جو دی ہے تعویذ
وہ پہن لینے سے کڑکی نہیں آنے والی

لوٹ لیں گے وہ موبائل سے خزانہ سارا
گھر میں اب چوروں کی ٹولی نہیں آنے والی

جتنے پیسوں میں چلا ہے تو کرانہ لینے
اتنے پیسوں میں تو ٹافی نہیں آنے والی

دو مہینوں سے دکاں بند ہے اپنی انجم
سوٹ کیا ، عید میں چڈّی نہیں آنے والی
٭٭٭

شاداب انجم
شاداب انجم
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments