9️⃣
تعزیت
افسانہ نِگار ✒️ تنویر اختر رومانی
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 9
تعزیت
افسانہ نِگار ✒️ تنویر اختر رومانی
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 9
ماسٹر حفیظ الدین کی اچانک وفات ہوگئی۔
دوسرے دن اسکول کے ہیڈماسٹر صاحب نے ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا۔ معمول کی دعا کے بعد سبھی اساتذہ اور طلبہ اسکول کے صحن میں جمع ہوئے۔
مرحوم کے تعلق سے ہیڈ ماسٹر صاحب نے کلماتِ خیر ادا کئے ۔اوراسکول انتظامیہ کے سیکریٹر ی صاحب نے ان کی مغفرت کی دعا کی۔
تعزیتی جلسے کے بعد طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی بہت خوش تھے ۔کیونکہ حسبِ روایت مرحوم کی تعزیت میں، اس دن اسکول میں چھٹی ہوگئی تھی۔
✍️✍️✍️
0 Comments