افسانچہ نگاری: چند لفظوں میں کوئی آگ چھپانے کا نام
احمد نعیم
مالیگاؤں، مہاراشٹر
28 /07 /2021
اتوار جولائی 2021 کو شاعر افسانہ نگار مبصر عزیز دوست ڈاکٹر شہروز خاور کے ہاتھوں شب ایک بجے یہ مجموعہ "سو لفظوں کی سو کہانیاں 'ملا۔
'افسانچہ' کو سہل سمجھ کر آج کل بہت سارے لوگ افسانچے لکھنے لگے ہیں مگر بری طرح ناکام ہیں۔ اور ناکامی کے بعد بھی ردی کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔
افسانچہ نگاری مشکل فن ہے۔ غزل کے ایک شعر کی طرح افسانچہ بھی'' چند لفظوں میں کوئی آگ چھپانے کا نام'' ہے۔ جو چند قلم کار افسانچہ نگاری کو بام عروج پر پہنچانے کی کوشش میں ہیں ان میں ایک نام ریحان کوثر کا ہے۔ جو لوگ افسانچے کو چٹکلہ، اقوالِ زرین، لطیفہ بنا رہے ہیں ایسے افراد ریحان کوثر کی سو لفظی کہانیاں کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
ویسے بھی ہندوستان بھر میں افسانچہ وغیرہ کا کوئی خاص چیزیں نہیں نکل رہی ہیں جو قابل توجہ ہوں مگر اس دوران ریحان کوثر، سلیم سرفراز کلکتہ وغیرہ کی کتابیں اہل افسانچہ لکھنے والوں پڑھنی چاہیے تاکہ روز روز ردی پیدا کرنے سے بہتر ہے کوئی اچھی چیز پیدا کرلی جائے ۔
ریحان کوثر سے اب امید ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی سی سیڑھیوں سے آگے اور اوپر سے دیکھیں اور لکھیں۔
اللہ انہیں ادبی مافیا کے گروپ بندی سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین ۔
نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)
ریحان کوثر، کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
1 Comments
بالکل درست تبصرہ.... داد
ReplyDelete