Ticker

6/recent/ticker-posts

’’بھارت ماتا کی...‘‘(افسانچہ )✒️ ڈاکٹر یاسمین اختر

1️⃣4️⃣
’’بھارت ماتا کی...‘‘
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر یاسمین اختر
(بھاگلپور)
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 14
’’بھارت ماتا کی...‘‘(افسانچہ )✒️ ڈاکٹر یاسمین اختر

آزادی کے زمانے میں ہندوستانی، انگریزوں کے خلاف کھڑے تھے۔انگریزوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرنا لوگوں کے بس کی بات نہیں تھی۔ لوگوں نے انگریزی سرکار سے مقابلہ کرنے کے لئےگھر گھر جاکر روپیے جمع کرنا شروع کیا تاکہ ہتھیار خریدے جا سکیں۔
امینہ بی کا دروازہ کھٹکھٹایا تو انہوں نے رو رو کر کہا:
’’میں ایک غریب عورت ہوں۔ میرے پاس دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ ایک جوان بیٹا ہے۔میں اس کو آپ لوگوں کے سپرد کر رہی ہوں...‘‘
اور وہ لوگ ان کے بیٹے شاہنواز کو لے کر چلے گئے۔
شاہنواز آزادی کی لڑائی میں مارا گیا۔
کچھ لوگ اس کی لاش کو لے کر گھر آےء اور کہا:
’’مائی تمہارا لال شہید ہوگیا۔‘‘
ماں نے سر اٹھا کر کہا:
’’یہ میرا نہیں، بھارت کا لال ہے۔مجھے فخر ہے کہ میں اس بیٹے کی ماں ہوں جس نے بھارت کی آزادی کے نام پر اپنی قربانی دے دی۔‘‘
ان میں سے ایک نے کہا:
’’آپ بھی اس بیٹے کی ماں نہیں، پورے بھارت کی ماں ہیں۔‘‘
وہاں موجود لوگوں نے اونچی آواز لگائی...
’’بھارت ماتا کی...‘‘
(اس ماں کے نام جس نے واقعی اپنے بیٹے کی قربانی دی تھی)
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments