Ticker

6/recent/ticker-posts

شہر کامٹی میں مہم ’سر سبز رکھے شاداب رکھے‘ کا آغاز

شہر کامٹی میں مہم ’سر سبز رکھے شاداب رکھے‘ کا آغاز

2 اگست 2021 بروز پیر ودربھ مائنورٹی ملٹی پرپس رورل ڈیولپمنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے تکنیکی تعلیمی ادارے ربانی آئی ٹی آئی، املی باغ کامٹی میں، ڈاکٹر محمد نسیم اختر صاحب (سابق پرنسپل ایم ایم ربانی ہائی اسکول و جونیئر کالج کامٹی) نے ’ایک گملا ایک پودا‘ دے کر مہم ’سر سبز رکھے شاداب رکھے‘ کا آغاز کیا۔ سر سبز رکھے شاداب رکھے مہم کا عنوان ڈاکٹر زرینہ ثانی کے مشہور ترانے کے مصرعے سے ماخوذ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ربانی آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور ماہنامہ الفاظ ہند کے مدیر اعلیٰ ریحان کوثر صاحب اور نسیم سعید صاحب(معلم ایم ایم ربانی ہائی اسکول و جونیئر کالج کامٹی) بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد نسیم اختر صاحب نے اہلیان کامٹی سے اس کار خیر میں حصہ لینے کی درخواست کی۔

Post a Comment

0 Comments