🔟
خوراک
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 10
خوراک
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 10
کورونا وبا کا اثر کم ہوا تو اسکول کالج کھلنے لگے۔ امتحانات کی تیاریاں ہونے لگی۔ ارشد بارویں جماعت کا طالب علم ہے۔ بورڈ کا امتحان...! امتحان کی فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ قریب آتی جارہی تھی چونکہ وہ غریب مزدور ماں باپ کا بیٹا ہے۔ کام دھندے بند ہیں دو وقت کے کھانے کے لالے پڑے ہیں تو امتحان کی فیس ادا کرنا ارشد کے لئے نا ممکن ہوگیا تھا۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے رشتہ داروں، دوستوں سے ادھار مانگے لیکن کہیں سے کوئی انتظام نہ ہوسکا اسلئے وہ اسے قسمت کی ستم ظریفی سمجھ کر خاموش ہوگیا۔
آج اسے اسکول سے فون آیا کے وہ اسکول آئے اور اپنا ایڈ میشن کارڈ لے کر جائے۔
’’لیکن میں نے فیس ادا نہیں کی پھر میرا ایڈمیشن کارڈ کیسے آسکتا ہے۔! ؟‘‘
’’آگیا ہے...! ظفر جناب نے وقت پر تمہاری فیس ادا کردی تھی...!! ‘‘
یہ سن کر وہ ظفر جناب کے گھر پہنچا اور شکریہ ادا کرنے لگا۔
’’جناب آپ نے میری زندگی کا قیمتی ایک سال برباد ہونے سے بچالیا...!! میں آپ کا یہ احسان کبھی نہیں اتار پاؤں گا...!! ‘‘
’’ارشد... تم احسان اتارنے کی بات بھول جاؤ اور امتحان کی تیاری کرو...!! ‘‘
’’جناب میں جاننا چاہتا ہوں آپ نے مجھ پر یہ احسان کیوں کیا! ؟‘‘
’’کیونکہ میں تم میں کورونا کی خوراک بنے اپنے بیٹے اکرم کو دیکھتا ہوں...!! ‘‘
✍️✍️✍️
0 Comments