2️⃣
بیٹا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 2
بیٹا
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 2
چاروں طرف پھیلی ہریالی ، پیڑوں پر بیٹھے پرندوں کی چہچہاہٹ اور تالاب سے پانی پیتے جانور ، وہ سب سے بے خبر اپنے خیالوں میں گم گاؤں کی پگڈنڈی سے گھر جا رہا تھا۔۔۔
آنکھوں میں ماں کی تصویر تھی اور ذہن میں خوبصورت یادیں۔۔۔
وہ پورے دو سال بعد گھر جا رہا تھا۔۔۔ اسے امید تھی کہ ماں اس کے انتظار میں دروازے پر کھڑی ہوگی۔۔۔ اسے دیکھتے ہی اپنے سینے سے چمٹا لے گی۔۔۔ وہ اس سے ڈھیر ساری باتیں کرے گا۔۔۔ اپنی بہادری کے قصے سنائے گا۔۔۔
پھر ماں سارے گاؤں کو اپنے اکلوتے بیٹے کی بہادری کے قصے سنائے گی اور فخر سے کہے گی۔۔۔
" دیکھو میں ایک فوجی کی ماں ہوں ، جو ابھی جنگ سے لوٹا ہے"
انھیں خیالوں میں گم وہ کب گھر پہنچا اسے پتہ ہی نہیں چلا لیکن گھر کے سامنے کا منظر دیکھ کر اس کے پیروں کے نیچے سے زمین کھسک گئی۔۔۔
گھر کے سامنے ترنگے میں لپٹی ایک لاش تھی جس سے لپٹ کر اس کی ماں بےتحاشہ رو رہی تھی۔۔۔
✍️✍️✍️
0 Comments