Ticker

6/recent/ticker-posts

روباہی (افسانچہ) ✒️ محمد عرفان ثمین

5️⃣
روباہی
افسانہ نِگار ✒️ محمد عرفان ثمین
(گلبرگہ)
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 5
روباہی افسانہ نِگار ✒️ محمد عرفان ثمین

’’سر، نوبل اسکول کے منتظمین یہ سن کر کافی گھبرائے ہوئے ہیں کہ اس سال ہونے والے بورڈ امتحان میں نوبل اسکول سنٹر کے چیف ایگزامینر آپ ہیں ۔‘‘ پرکاش راتھوڈ نے کہا۔
’’اچھا ۔ بھلا وہ کیوں ؟‘‘ راکیش شرما فائل سے نظریں ہٹاتے ہوئے اپنے کلیگ کی طرف متوجہ ہوئے۔
’’اس لئے کہ اُس سنٹر میں بڑی تعداد میں ان کے اسکول کے طلبا بھی ہیں اور ڈیوٹی کے تئیں آپ کی سختی اور ایمان داری سے وہ بھی واقف ہیں۔‘‘ پرکاش راتھوڈ بھنویں اچکانے لگا۔
’’پھر تو انھیں ضرور ڈرنا چاہئے ۔ میں امتحانات میں نقل نویسی کے سخت خلاف ہوں۔‘‘ راکیش شرما نے سینہ چوڑا کرتے ہوئے کہا۔
تبھی شرما صاحب کے واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا۔
' کام صد فی صد ہو جائے گا ۔ رقم بھجوادیں '
میسیج پڑھ کر شرما صاحب زیرِ لب مسکرانے لگے ۔ موبائل فون کی اسکرین پر اِس میسیج سے قبل بھیجا گیا میسیج بھی ڈسپلے ہو رہا تھا۔
'نام : روہن شرما
سنٹر : سینٹ تھامس پبلک اسکول
روم نمبر : 11'
✍️✍️✍️

Post a Comment

3 Comments

  1. MashaAllah bahot khub sir mubrak bahot bahot mubrak

    ReplyDelete
  2. Mashallaha Tabarakallaha . Greate💐💐

    ReplyDelete
  3. bohot khoob .Afsancha...Education ko bhi kamai ka zaria banane wale .waah re insaan kahan tak gire ga.

    ReplyDelete