Ticker

6/recent/ticker-posts

کوزہ گر (افسانچہ) ✒️ عارفہ خالد شیخ

1️⃣2️⃣
کوزہ گر
افسانہ نِگار ✒️ عارفہ خالد شیخ
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 12
کوزہ گر (افسانچہ) ✒️ عارفہ خالد شیخ

’’میں جب بھی پڑھتا’’ شین‘‘ کی جگہ ’’ سین‘‘ ہی نکلتا۔
جناب جی نے اصلاح کی بہت کوشش کی۔
لیکن میرے منہ سے بڑی شین پھسل پھسل جا رہی تھی۔ 
اُنھوں نے بڑے پیار سے میرا سر نیچے جھکایا اور اپنا بھاری بھرکم ہاتھ پیٹھ پر لگاتار جما تے ہوئے شین کی ایسی رٹ لگائی کہ اُن کی تقلید میں بے ساختہ میرا تلفظ صحیح ہو گیا۔‘‘
’’پھر کیا ہوا ؟‘‘
اسلم نے نعمان سے پوچھا۔
’’اس کے بعد مجھے پھر کبھی کسی تلفظ کی ادائیگی میں دقت پیش نہیں آئی۔‘‘
دونوں ساتھ ساتھ مسکرانے لگے۔
اس سے پہلے کے باتوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا...
وقفہ ختم ہونے کی گھنٹی بج اٹھی ۔
دونوں اسٹاف روم سے نکل کر اپنی اپنی کلاس روم کی جانب بڑھنے لگے ۔
’’سر آپ کو پرنسپل صاحب نے بلایا ہے۔‘‘
پیون نے نعمان سر کو اطلاع دی تو وہ آفس کی طرف چل پڑے۔
’’مے آئی کم ان سر ‘‘
وہ اجازت لے کر اندر داخل ہوئے... اوراس سے پہلے کے وہ معاملے کو سمجھتے...
’’ تمہاری اتنی ہمت...!‘‘
کہتے ہوئے اس بچے کے والد نے طیش میں آ کر اُن کا گریبان پکڑ لیا۔
جسے کل نعمان سر نے ڈانٹ دیا تھا۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments