Ticker

6/recent/ticker-posts

بدلتا رنگ (افسانچہ )✒️ تبسم اشفاق شیخ

1️⃣5️⃣
بدلتا رنگ
افسانہ نِگار ✒️ تبسم اشفاق شیخ
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 15
بدلتا رنگ (افسانچہ )✒️ تبسم اشفاق شیخ

"ابا دیش بھکتی کے لیے کیا کرنا چاہیے؟"
"بیٹا،تمہارے دادا کے دور میں دیش بھکتی انگریزوں اور ملک ہندوستان کے دوسرے دشمنوں سے لڑ کر ؛دیش کی آزادی میں اپنا حصہ دے کر کی جاتی تھی۔"
"اچھا،اور آپ کے دور میں آپ کیسے دیش بھکتی کرتے رہیں؟"
"ہمم!میرے دور تک تو ملک آزاد ہو گیا تھا۔ہمیں آپسی اتحاد و اتفاق رکھتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے اچھے اچھے کام کرنے تھے۔"
"اچھا،ابا لیکن میرے دور میں دیش بھکتی تو بالکل الگ ہو گئی ہے۔"
"کیسے الگ؟"
"ہمارے اس وقت میں تو ظلم کے خلاف خاموش رہنا،غلط کو صحیح کہنا، معصوم کو مظلوم کہنا دیش بھکتی ہے۔"
افسوسناک لہجے میں "بیٹا،واقعی-"
"ابا،اصل دیش بھکتی اب غداری کہلاتی ہے اور اندھ بھکتی دیش بھکتی ہے۔" کہتے ہوئے بیٹے نے لمبی سانس لی۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments