Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک نظر۔۔۔۔ سو لفظوں کی سو کہانیاں✍️ ڈاکٹر یاسمین اختر

ایک نظر۔۔۔۔ سو لفظوں کی سو کہانیاں
ڈاکٹر یاسمین اختر
بھاگلپور

ایک نظر۔۔۔۔ سو لفظوں کی سو کہانیاں✍️   ڈاکٹر یاسمین اختر

اردو کے نامور افسانچہ نگار ریحان کوثر صاحب سو لفظی افسانچہ نگار کے نام سے مقبول و معروف ہیں۔موصوف کا سو لفظی افسانچوں کا مجموعہ میرے مطالعے میں ہے۔ بہت سارے قلم کاروں نے اس مجمو عے پر اپنی اپنی رائے دی ہیں۔مجھے بھی کچھ کہنے کی خواہش ہوئی۔
یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ افسانچہ اختصار پسندی کا نام ہے۔لیکن ریحان کوثر صاحب نے اپنی تخلیقی قوتوں کے اظہار کے لیے سو لفظی کہانیوں کا انتخاب کیا۔اور یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔موصوف اپنی کہانیوں کو بے حد مختصر کرکے یعنی سو لفظوں میں اختتام تک پہنچاتے ہیں۔اتنے کم الفاظ میں کہانی کے ذریعے پیغام دینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ میرے خیال سے افسانچہ نگاری میں سو لفظی افسانچے کا ذخیرہ کسی اور کے پاس نہیں ہے۔میں انہیں ان کے اس فن کے لیے مبارکباد دیتی ہوں۔
ریحان صاحب کے یہاں موضوعات کی کمی نہیں ہے۔انہوں نے ہر چھوٹے بڑے موضوع پر طبع آزمائی کی ہے۔ایک تخلیق کار ہونے کے ناطے وہ زندگی کے ہر موڑ پر اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہیں۔اس مجموعے کے افسانچے پڑھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارے آس پاس کی کہانیاں ہوں۔
انسانی نفسیات پر ان کی پکڑ مضبوط ہے۔ان کی کہانیوں میں ایک طرف سماج میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کی بے بسی ہے تو دوسری طرف خوشحال زندگی بھی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ ان کے اس مجمو عے میں جذباتی اور رومانی کہانیاں بھی ہیں۔کہانی کسی بھی موضوع پر لکھی گئی ہو حقیقت سے بہت قریب ہے۔ ریحان صاحب نے اپنی کہانیوں کے ذریعے ملک و قوم کو بیدار کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔وہ اپنی کہانی اور کہانی کے کردار کے ساتھ انصاف کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے اپنی مجموعے میں عام فہم اور موزوں الفاظ کو ہی موقع اور محل کے اعتبار سے جگہ دی ہے۔کہانیوں میں سادگی بھی ہے، سلا ست بھی تلخی،نرمی اور شیرینی بھی۔۔۔سچ تو یہ ہے کہ اس مجموعے کا ہر افسانچہ اپنی ایک الگ کیفیت رکھتا ہے۔
امید کرتی ہوں کہہ ادبی دنیا میں اس مجموعے کی بھرپور پذیرائی ہوگی۔ چنانچہ میں انہیں ان کے اس مجموعے کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ۔شکریہ

Post a Comment

2 Comments

  1. Dr۔yasmeen akhtar ka mazmoon Anwar Mirza per taarufi niyyat ka zaroor hai magar unn ke afsanchon ki tafheem aur unn ki khusoosiyat ko bakhoobi pesh karta hai۔۔۔Anwar Mirza aur Yasmeen SAHEBA ko Mubarakbaad

    ReplyDelete
  2. میں نے یہ اُردو میں لکھا تھا۔۔۔

    ReplyDelete