Ticker

6/recent/ticker-posts

ویلیو (افسانچہ) ✍️ اقبال حسن آزاد

ویلیو
(افسانچہ)
✍️ اقبال حسن آزاد

بینر :محمد نعیم یاد (پاکستان)
ویلیو (افسانچہ) ✍️ اقبال حسن آزاد

اُردو کے ایک پروفیسر صاحب کے شاندار ڈرائنگ روم میں سینٹر ٹیبل پر انگریزی کا اخبار رکھا تھا۔
میں نے کہا۔
”حضور عالی ! آپ اُردو کے پروفیسر ہیں۔اُردو کی روٹی کھاتے ہیں مگر اُردو کا اخبار نہیں خریدتے....کیوں؟“
موصوف نے نہایت دانشورانہ انداز میں جواب دیا۔
”اِس کا ایڈیٹوریل اچھا ہوتا ہے....اُس کا نہیں۔“
”اِس کاکَوَریج زیادہ ہوتاہے....اُس کا نہیں۔“ 
”اس سے سوشل اسٹیٹس بلند ہوتا ہے....اُس سے نہیں۔“
"انگریزی اخبار پڑھنے والوں کو لوگ انٹلکچویل سمجھتے ہیں."
”اِس کا لُک اچھا ہوتا ہے ....اُس کا نہیں۔“
”اِس کا کاغذ اچھا ہوتا ہے....اُس کا نہیں۔“
”اور سب سے بڑی بات یہ کہ.... اِس کا ری سیل ویلیوہے....اُس کا نہیں۔“
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments