Ticker

6/recent/ticker-posts

خان سر (افسانچہ) ✒️ پرویز انیس

5️⃣

خان سر
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 5



کلاس میں خان سر اپنی کرسی پر بیٹھے ابن صفی کی عمران سیریز کا ناول پڑھ رہے تھے...
طلباء نے کلاس روم سر پر اٹھا رکھا تھا... کوئی طالب علم کاغذ کے جہاز اڑا رہا تھا...کوئی ٹیبل پر چڑھ کر گانا گا رہا تھا...کئی طلبہ آپس میں ہاتھا پائی کر رہے تھے... غرض کہ ہر کوئی پڑھائی چھوڑ کر سب کچھ کر رہا تھا...
خان سر سب سے بے خبر ناول پڑھنے میں مصروف تھے... تبھی چپراسی نے آکر کہا...
’’ آپ کو پرنسپل صاحب بلا رہے ہیں‘‘
خان سر جب آفس میں پہنچے تو پرنسپل صاحب غصے میں ٹہل رہے تھے اور انھیں دیکھتے ہی بھڑک اٹھے...
’’کلاس روم کو کیا مچھلی بازار بنا رکھا ہے آپ نے...یاد رہے آپ کو صرف اس کلاس کی وجہ سے نوکری دی گئی ہے...‘‘
’’ جانتا ہوں سر...اس لیے میں نے آپ سے ایک مہینے کا وقت لیا ہے اور ابھی صرف آٹھ دن ہوئے ہیں... اگلے بائیس دنوں میں یہ بچے نہیں سدھرے تو میں خود نوکری چھوڑ دوں گا...‘‘
پندرہ دنوں تک تو بچوں نے خوب دھوم مچائی لیکن سولہویں دن سے کمی آنے لگی...
بیسویں دن خان سر روز کی طرح ناول پڑھنے میں مصروف تھے لیکن انھوں نے محسوس کیا آج کلاس میں مکمل خاموشی ہے... لہذا انھوں نے ناول اپنے بیگ میں رکھا اور مسکراتے ہوئے بچوں سے کہا...
’’ تو بچوں...آج سے پڑھائی شروع کریں‘‘
کلاس میں پھر ایک بار پھر شور اٹھا...لیکن اس بار پڑھائی کرنے کے لیے تھا...
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments