Ticker

6/recent/ticker-posts

ہمہ آفتاب بینم : ایک جائزہ ✍️ حناء راحت

ہمہ آفتاب بینم : ایک جائزہ
تبصرہ نگار: حناء راحت
قصور، پاکستان


عاقب! تیرے سخن کا جدا رنگ و طرز ہے
تسلیم کس کے فن کو کریں تیرے فن کے بعد
محسن ساحل کی کتاب ہمہ آفتاب بینم پڑھ کر حسنین عاقب جو کہ ایک معلم، شاعر، عمدہ نثار، ترجمہ نگار اور پانچ زبانوں (اردو، انگریزی، فارسی، ہندی، مراٹھی) پر عبور رکھنے والے ہیں ان کی زندگی کے بہت سے پہلووں کے بارے میں جاننے کو ملا۔ محسن ساحل مقدمے میں بیان کرتے ہیں کہ حسنین عاقب کے ساتھ میرا مادی تعلق کے ساتھ ساتھ روحانی رشتہ بہت قدیم ہے۔ اور وہ حسنین عاقب کے شاگرد ہونے اور ان کی شفقت، رہنمائی اور محبت حاصل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
اس کتاب مِیں حسنین عاقب کا جو مکمل تعارف پیش کیا گیا ہے اس سے ان کی شخصیت اور ان کے ادبی کاموں کا علم ہوا ہے۔ وہ ایک ایسے معلم ہیں جو مواد تدریس سے زیادہ طریقہ تدریس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ان کا اپنے شاگردوں کے ساتھ رویہ بہت ہمدردانہ اور دوستانہ ہوتا ہے۔ حکومت مہاراشٹر کی طرف سے انہیں مثالی معلم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اردو زبان میں رم آہو، اقبال بہ چشم دل اور خامہ سجدہ ریز کے علاوہ انگریزی مجموعہ کلام " flight of a wingless bird" اور بچوں کے لئے نظموں کا مجموعہ " fragrance" شائع کروا کے خوب پزیرائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے قرآن مجید کے تیسویں پارے کی منظوم انگریزی ترجمانی کی۔ انگریزی میں نعت کے لیے ایک نئی اصطلاح پروفییم "prohiem" کا دنیا میں سب سے پہلے اختراع کیا گیا۔
حسنین عاقب کے فرزند (فرمان احمد خان) اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہیں کہ میرے ابو کی ڈکشنری میں " بدلہ" یا " انتقام" کا لفظ نہیں ہے اگر کچھ ہے تو وہ ہے " درگزر "۔ وہ اپنے خلاف کی جانے والی سرگرمیوں کو سمجھ تو لیتے تھے پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اور یہ ہی ان کے مخالفین کے لیے سب سے بڑی شکشت ہوتی ہے۔ وہ اپنے بیٹے "فرمان سے خطاب" نظم میں اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہتے ہیں:
عیبوں کو دیکھنا ہے تو خود میں تلاش کر
خوبی جو دیکھنی ہے تو اوروں پر کر نظر
ظفر گور کھپوری، اندر سنگھ ورما، زبیر رضوی،ندا فاضلی، انور شمیم، اوم پرکاش آدرش، محمد حسنین بہرائچ یو-پی، خلیل فرخت، کے حسنین عاقب کو لکھے جانے والا خطوط بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔
س کتاب میں حسنین عاقب کی ادب اطفال کے لیے خدمات کا بھی ذکر ہے اس کتاب میں بچوں کی کہانیاں "ننھا منا پی ڈی" اور "سچی عید " بچوں کی نظمیں "شہاب ثاقب" " مدوجزر " " شجر اور پودا" "غصہ چھوڑو، غصہ چھوڑو!"
"چیونٹی اور ہاتھی" قابل ذکر ہیں۔ حسنین عاقب فرماتے ہیں کہ میں محض دل بہلانے اور وقت گزاری والی کہانیوں کا قائل نہیں ہوں۔البتہ ایسی تصوراتی کہانیاں جو قوت متخیلہ کو فروغ دیتی ہوں اور جن سے کوئی سبق حاصل ہوتا ہو وہ پسند ہیں۔ ان کی بچوں کی نظموں کے موضوعات بھی تفریحی ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور نصابی نوعیت کے حامل ہیں۔
اگرآپ خان حسنین عاقب کے فن اور شخصیت کو بھرپور طور پر سمجھنے کے خواہاں ہیں توضروریہ کتاب پڑھیں آپ کو یہ کتاب درج زیل پتے سے حاصل ہو ہے۔
۱۔ محسن ساحل، ممبئی
۲۔ اشرف بک ڈپو، اقصیٰ چوک، وسنت نگر، پوسد۔
٣. خان حسنین عاقب، علامہ پوسد، مہاراشٹر

Post a Comment

0 Comments