Ticker

6/recent/ticker-posts

اسمارٹ ٹیچر(افسانچہ ) ✒️ تبسم اشفاق شیخ

9️⃣
اسمارٹ ٹیچر
افسانہ نِگار ✒️ تبسم  اشفاق شیخ
ایونٹ نمبر 26 👩‍🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 9
اسمارٹ ٹیچر(افسانچہ ) ✒️ تبسم  اشفاق شیخ

’’امسال پرگتی بارہویں جماعت میں ۹۹  نمبرات پاکر اپنی اسکول میں ٹاپر رہی ہیں۔اس شاندار کامیابی پر ہم ڈیجیٹل ٹیچر فاؤنڈیشن کی طرف سے انھیں ڈھیروں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آئیے ہم اس کامیابی پر ان کے تاثرات جانتے ہیں۔‘‘
’’میں ڈیجیٹل ٹیچر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے اس آن لائن پروگرام کے ذریعے حوصلہ افزائی کی۔ میں اپنے والدین، اسکول کے ٹیچرس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ میری اس کامیابی میں ان کا بڑا حصہ ہے۔
آخر میں میں اس شاندار کامیابی تک پہنچنے میں میری مدد کرنے والے ٹیچر جو سال کے بارہ مہینے ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹے  لاک ڈاؤن جیسے سخت اور ناساز گار حالات میں بھی میری رہنمائی کرتے رہیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس کے بغیر یہ کامیابی نا ممکن تھی ۔‘‘
ناظم نے بڑی حیرت سے پوچھا ’’ آپ کے وہ ٹیچر کون ہیں؟‘‘
’’میرے وہ ڈیجیٹل، اپ ٹو ڈیٹ، لاجواب، بے مثال اور اسمارٹ  ٹیچر ہیں ؛ گوگل۔‘‘
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments