3️⃣
31 مئی
افسانہ نِگار ✒️ پینٹر نفیس (مالیگاؤں)
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
31 مئی
افسانہ نِگار ✒️ پینٹر نفیس (مالیگاؤں)
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
ماسٹر نورالدّین اپنے سر کو جھکائے کسی گہری سوچ میں گم بجھے قدموں سے آگے بڑھ رہے تھے۔ دل پر اک عجیب سی کیفیت طاری ہے۔ دماغ میں اک طلاطم سا مچا ہوا ہے ۔ سوچ رہے ہیں اب کل کیا ہوگا ؟... کیسے کٹے گا اب وقت ؟... اب دل کے لئے کیا سامان کروں ؟... آج 31 مئی ہے...میری 33 سالہ ملازمت کا آخری دن ... اب ریٹائر مینٹ کے بعد کیا کروں گا؟... اسکول کو اپنوں سے زیادہ چاہا...اپنے گھر سے زیادہ وقت دیا... اپنی اولاد سے زیادہ طلباءکی تربیت کی...اسٹاف کو عزیزوں سے بڑھ کر پیار کیا...اب بقیہ زندگی کیسے کٹے گی ...؟
بجھے دل سے بند اسکول کا تالا کھولا۔ راہداری پر نظریں دوڑائیں بچّوں کے شور ... چلّاہٹ... ہنسی ...قہقہے... باتوں...مسکراہٹوں... کی جگہ ایک لمبا سکوت پیر پسارے بیٹھا ہے...دل میں اک کسک سی اٹھی...
آفس میں اپنی مخصوص کرسی کے قریب پہنچ کر اسے اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے سہلایا گویا اسے الوداعی ملاقات کررہیں ہوں۔ انہیں آفس میں موجود ہر شئے سسکتی محسوس ہوئی۔ اپنے آپ کو کرسی پر گرا دیا۔
آنکھوں کو مینجھ کر سر کو پیچھے کرسی سے لگا دیا۔ آنکھوں سے ایک لکیر نکل کر نیچے دامن کو بھگو رہی تھی۔
ساتھ ہی اپنے دل کو بھی روتا ہوا محسوس کیا...
جس اسکول کو انہوں نے اپنوں پر مقدّم رکھا...جس ملازمت کے لئے انہوں نے اپنی گھریلو مصروفیات کو پس و پیش کیا ...آج اسی اسکول میں ان کے آخری دن پر ان کے کاندھے پر تسلّی بھرے دو لفظ بولنے کوئی بھی نہیں ہے...سوائے گرد وغبار کے...
✍️✍️✍️
0 Comments