Ticker

6/recent/ticker-posts

(تیس مار) خان صاب کے تیس سال (یکم اگست 2021) ✍️ خان حسنین عاقب

(تیس مار) خان صاب کے تیس سال
(یکم اگست 2021)
✍️ خان حسنین عاقب



دفتر میں یوں تو روز ہی آتے ہیں خان صاب
آج اک خصوصی جشن مناتے ہیں خان صاب

آج ان کی نوکری کو ہوئے پورے تیس سال
اتنے برس سے بار اٹھاتے ہیں خان صاب

تلخی ہے اک زمانے کی گرچہ مزاج میں
بھٹکے ہوؤں کو راہ پہ لاتے ہیں خان صاب

بولیں کبھی تو دِکھتے ہیں کانٹے زبان پر
لہجے میں زور سچ کا ملاتے ہیں خان صاب

دشمن بنانا کھیل ہے بس بائیں ہاتھ کا
کچھ ہیں کہ جن کو دوست بناتے ہیں خان صاب

ناراض کرنے کا بھی ہنر جانتے ہیں وہ
ناراض ہو کوئی تو مناتے ہیں خان صاب

یوں تیس مار خان سے کچھ کم نہیں ہیں وہ
اور تیس مار خانوں کو بھاتے ہیں خان صاب

نااہل ہو تو رہتے ہیں دو چار ہاتھ دور
قابل ہو کوئی، دل سے لگاتے ہیں خان صاب

دے دے کے دستکیں کبھی دروازہ پیٹ پیٹ
خفتہ ضمیروں کو بھی جگاتے ہیں خان صاب

نباضِ علم و فن ہیں لہذا کبھی کبھی
دکھتی ہوئی رگوں کو دباتے ہیں خان صاب

مرضِ انا پرستی میں جو بھی ہو مبتلا
تگنی کا ناچ اس کو نچاتے ہیں خان صاب

کچھ 'اہلِ علم وفن' سے ہیں پنگے جناب کے
کچھ 'ماہرینِ فن' سے کھجاتے ہیں خان صاب

اربابِ علم و فن کو تو عمدہ لگے گی نظم
کچھ دوستوں کو صرف قصیدہ لگے گی نظم

لیکن یہ بات سچ ہے کہ یاروں کے یار ہیں
یہ خان صاب اپنے، زباں پر نثار ہیں

اردو کا آئنہ ہیں وہ عکسِ بہار ہیں
اور بال بھارتی میں زباں کا وقار ہیں

اردو کے واسطے تو رہے یہ نفیس سال
بھاری پڑے ہیں کتنوں پہ جانے یہ تیس سال





Post a Comment

2 Comments

  1. بہت خوب۔ ۔محترم۔
    حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔۔۔۔

    ReplyDelete
  2. محبت و عقیدت کی چاشنی میں ڈوبا ہر لفظ ۔۔۔۔ واااااااااااااہ!! خان صاب۔۔۔ 👌🏻 👏🏻👏🏻👏🏻
    خوبصورت تخلیق کے لیے مبارک باد قبول فرمائیں عالی جناب حسنین عاقب صاحب ⚘⚘⚘

    ReplyDelete