Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹھنڈک (افسانچہ) ✍️عبد اللطیف جوہر

ٹھنڈک (افسانچہ)
عبد اللطیف جوہر
اورنگ آباد مہاراشٹر


عین دوپہر کے وقت بجلی گل ہوگئی تھی۔ اپریل کی سخت گرمی سے بدن تپ رہا تھا ۔ سات سال بعد دوسری بار بھی بیٹی کی پیدائش کی خبر سن کر وہ آنکھیں بند کئے بے چین لیٹا تھا۔ جسم سے زیادہ اس کا دل دہک رہا تھا۔
یکایک اسے جسم پر ایک فرحت بخش ٹھنڈک کا احساس ہوا۔ اس نے آنکھیں کھول کر دیکھا۔
"اچھا لگ رہا ہے نا ابو!"
سات سالہ معصوم اپنی اوڑھنی بھگوکر اس پر پھیلا رہی تھی۔
اس سے کچھ کہا نا گیا۔ اس نے اوڑھنی دوبارہ چہرے پر ڈال لی۔ گرم گرم آنسو اوڑھنی کو مزید تر کر رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments