Ticker

6/recent/ticker-posts

کھول دو! (افسانچہ) ✒️ ریحان کوثر

کھول دو!
✒️ ریحان کوثر

ایونٹ نمبر 22 اُردو
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش


مجیب جنگ بہادر صاحب کے شاندار محل میں ان کی تیسری نسل جمع تھی۔ ستر برسوں بعد ان لوگوں کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے ان کی پرانی ریاست کا یہ محل اور منسلکہ زمین ان کے اہل خانہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ سنایا۔۔۔
آج ان کی تیسری نسل وصیت کی سماعت کے لیے یکجا تھی۔ وصیت سنانے کے لیے وکیل صاحب تشریف لائے۔ سب کی نظریں ان پر مرکوز تھیں۔
وہ گویا ہوئے،
”بہت معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ یہ محل آپ لوگوں میں سے کسی کو بھی نہیں دیا جا سکتا۔۔۔“
اس اعلان کے بعد ہال میں ہنگامہ برپا ہو گیا،
وکیل صاحب دوبارہ گویا ہوئے،
”جسے میری بات پر یقین نہیں وہ خود پڑھ لے!“
تمام ہاتھوں سے گزرتے ہوئے وصیت کے کاغذات دوبارہ وکیل صاحب کے ہاتھوں میں آ گئے۔
ان میں سے ایک نے کہا،
”وکیل صاحب یہ اردو میں ہے۔ ہم میں سے کوئی اسے پڑھ نہیں سکتا۔۔۔“
وکیل صاحب نے وصیت کا ایک اقتباس پڑھا جس میں لکھا تھا،
”یہ وصیت نہیں! بلکہ حکم ہے کہ میری نسل میں جس کو اردو زبان لکھنی اور پڑھنی آئے اسے یہ محل ورثے میں دے دیا جائے۔۔۔ اور اگر ایسا کوئی نہ ہو تو یہاں بلاشبہ اردو اسکول کھول دو۔۔۔!“
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments