ہڈیوں کا سوپ (افسانچہ)
عبد اللطیف جوہر
اورنگ آباد مہاراشٹر
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی چند ایک پاکٹ تقسیم کرنے کے بعد میں نے سارا گوشت فریج میں ٹھونس دیا۔ گوشت کے انواع اقسام کے پکوان کا سلسلہ تھما تو آج بقر عید کے پانچویں دن ہڈیوں کا سوپ بنایا گیاتھا۔ گرم گرم چسکیاں لیتے میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو گلی میں ایک لاغر ضعیف فقیر پر نظر پڑی۔ اس بد حال کاجسم سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا تھا۔دفعتا"مجھے ایک ابکائی آئی اور سوپ کا مگ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔ میں بےاختیار فریج کی طرف دوڑا اوردروازہ کھول کر دیکھا،
لاغر ضعیف کے جسم کا سارا گوشت وہاں موجود تھا۔
0 Comments