Ticker

6/recent/ticker-posts

سو لفظوں کے حصار میں! (’سو لفظوں کی سو کہانیاں‘ تبصرہ)✍️رونق جمال

سو لفظوں کے حصار میں!
رونق جمال
درگ، چھتیس گڑھ
ریحان کوثر کی سو لفظوں کہانیوں کے مجموعے ’سو لفظوں کی سو کہانیاں‘ کا مطالعہ کرنے کے بعد میں پوری ایمانداری سے یہ چند سطور ان کی نظر کر رہا ہوں۔ ہندوستان میں سو لفظوں کی کہانیاں رقم کرنے والے ریحان کوثر واحد ادیب ہیں اور سو لفظوں کی کہانیوں کا کل ہند پیمانے پر یہ پہلا مجموعہ ہے۔ سو لفظوں میں ایک پورا افسانچہ رقم کرنے پر ریحان کوثر کو عبور حاصل ہے۔ شاعری کے میٹر کی طرح۔۔۔ سو لفظوں میں کہانی مکمل کرنا ٹیڑھی کھیر ہے لیکن ریحان کوثر نہایت فنکاری سے اس کام کو انجام دیتے ہیں۔
ہر سو لفظی کہانی میں پنچ لائن کو لاجواب بنا کر پیش کرنا بھی ایک فن ہے۔ ریحان کوثر اس فن میں بھی ماہر ہے۔ وہ! انتساب بھی سو لفظوں کا اور شکریہ بھی سو لفظوں کا۔۔۔!! یہ بھی شاید سو لفظوں کا پہلا انتساب اور پہلا شکریہ بھی ہوگا۔۔۔!!
ریحان کوثر کا کتاب کو خان نوید الحق انعام الحق صاحب کے نام کرنا بھی ایک اعلیٰ قدم ہے۔ اردو کے عظیم خادم کا حق ادا کرنے کی نادر کوشش ہے۔
ریحان کوثر کے شناس نامے پر نظر ڈالنے کے بعد قلم کو جنبش دینے میں بہت ہمت اور حوصلے سے کام لینا پڑ رہا ہے۔ فہرست میں ایک سے بڑھ کر ایک عنوان اور آس پاس سے اٹھائی ہوئی حقیقت سے قریب کہانیاں دل و دماغ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ جو تخلیق دل و دماغ جھنجھوڑ دے وہ تخلیق کامیاب ہی نہیں شاہکار بھی ہوتی ہے۔ ریحان کوثر عادت اور فطرت کے مطابق جھنجھوڑنے میں بھی ماہر ہیں۔
سو لفظوں کی کہانیوں کے شاندار مجموعہ کے لئے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)

Post a Comment

0 Comments