ریحان کوثر کی سو لفظوں کی سو کہانیاں
رخسانہ نازنین
بیدر، کرناٹک
بچپن سے سنتے آرہے ہیں سو باتوں کی ایک بات یعنی ایک ایسی بات جو سو باتوں پر بھاری ہو۔ 100 کا ہندسہ یوں بھی اہمیت کا حامل ہے کہ سو فی صد نشانات حاصل کرنا ہر طالب علم کا خواب ہوتا ہے۔ یہ لگن اسے جہد مسلسل پر آمادہ کرتی ہے۔ سو فی صد متفق ہونا بھی مخاطب کو فخرسے دوچار کرتا ہے۔ ایک دور تھا جب بزرگ سو سال جینے کی دعائیں دیتے نہیں تھکتے تھے۔ صد سالہ تقاریب کا انعقاد بھی ہماری روایت رہی ہے۔ صدیاں بدلتی رہتی ہیں، تاریخ کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔ غرض سو کا آنکڑا اپنی اہمیت جتاتا رہتا ہے اور اپنی برتری ثابت کرتا رہتا ہے۔
100 کے اسی آنکڑے کا کمال ادبی دنیا میں بھی متعارف ہوا اور پہلی بار مبشر زیدی کی سو لفظوں کی کہانیاں نظر نواز ہوئیں۔ ادب میں یہ روایت بھی عام رہی ہے کہ کسی بھی نئی اختراع کو پہلے پہل قابل اعتناء نہیں سمجھا جاتا مگر وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے آپ کو منوا لیتی ہے۔
سو لفظوں کے اسی کھیل کے کھلاڑی ریحان کوثر کی تازہ تصنیف " 100 لفظوں کی 100 کہانیاں " میرے زیر نگاہ ہے۔ ریحان کوثر صاحب کی سو لفظی کہانیاں واٹس اپ گروپ " افسانہ نگار" میں پڑھنے کے بعد میں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ
"ریحان کوثر سو لفظوں میں لاکھوں کی بات کہنے کا ہنر جانتے ہیں۔"
اس مجموعے کے مطالعے کے بعد ایک بار پھر میں وہی بات دہرانا چاہوں گی۔
اس بار کمال یہ ہے کہ انتساب بھی سو لفظوں میں اور اظہار تشکر بھی سو لفظوں میں! سو لفظوں کا یہ جادو پہلی بار دیکھا اور پڑھا۔ ہر کہانی کا منفرد موضوع، طنز کی کاٹ کے ساتھ شگفتہ انداز بیان۔ معاشرے کی سچی تصویر پیش کرتا ہوا۔ چاہے مذہب ہو یا سیاست، گھر ہویا گھرانہ ہو، محبت ہو یا نفرت، اچھائی یا برائی۔ غرض زندگی اور زندگی سے جڑے ہر پہلو کو باریک بینی سے جانچتے ہوئے اسے سو لفظوں میں تولنا واقعی ایک کمال ہے۔
دعا ہے کہ سو لفظوں کی یہ کہانیاں لاکھوں قارئین کے دل میں اتر جائیں۔
نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)
ریحان کوثر، کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
0 Comments