Ticker

6/recent/ticker-posts

سو لفظی اختصار (’سو لفظوں کی سو کہانیاں‘ تبصرہ)✍️ ابوذر

 سو لفظی اختصار
ابوذر
ممبئی، مہاراشٹر

ریحان کوثر صاحب کے افسانچوں کا مجموعہ "سو لفظوں کی کہانیاں" کی اشاعت پر اُنہیں بہت بہت مبارک باد۔ کتاب جس وقت ہاتھ آئی، بنا کوئی دیر کیے ہی پڑھنا شروع کیا اور پھر وقفہ کی ضرورت پر کوفت سے ہوتی رہی، تحریر میں ایسی روانی ہے۔
افسانچوں کے موضوعات، اُن کی کاٹ، اُن میں بکھرے عصر حاضر کے مسائل، تحریر میں پنہاں ان مسائل کے حل، اور سو لفظوں میں ہر موضوع کا مکمّل بیان ... ان ساری باتوں سے اُن کی زبان و بیان پر مضبوط پکڑ کا احساس ہو ہی جاتا ہے۔
سو لفظوں کے اختصار میں اپنی بات مکمّل طور پر کہنے کا فن، موضوع میں ندرت، زبان میں تخلیقیت، الفاظ کی سادگی ... یہ ساری باتیں ریحان صاحب کے لیے سیکنڈ نیچر جیسا ہے۔
ایک بات ... کیا ہم افسانچوں میں طنز کے عنصر کو ہی ایک ضروری چیز سمجھنے لگے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کہ ریحان صاحب کے قلم میں طاقت ہے کہ کُچھ مزاح بھی تخلیق کریں۔ آنلائن بزموں میں اُن کے تبصروں اور کمنٹس سے اس صنف پر اُنکی قدرت اور اُنکے خوش طبع ہونے کا اندازہ ہوتا رہتا ہے۔ یقیناً کامیاب ہونگے۔
کُچھ مصنفین کی تحریریں پڑھنے کے بعد اُن کی آئندہ کی تحریروں کا انتظار ہوتا ہے۔ ریحان صاحب بھی اُنہیں میں سے ایک ہیں۔ اُمید ہے وہ مایوس نہیں کرینگے۔

نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)
ریحان کوثر، کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)

Post a Comment

0 Comments