Ticker

6/recent/ticker-posts

یقین (افسانچہ) ✍️ محمد علیم اسماعیل

یقین
✍️ محمد علیم اسماعیل


ٹی وی پر یہ خبر دیکھ ہلکو بہت خوش ہوا کہ حکومت کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے حفاظتی تیاریاں کر رہی ہے۔
ٹی وی اینکر نے یہ خبر اس طرح پیش کی کہ پہلی اور دوسری لہر میں بدانتظامیوں کا شکوہ اس کے ذہن سے جاتا رہا۔
ہلکو کو پورا یقین ہو گیا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر اب اسے چھو بھی نہیں پائے گی۔
اور ایسا ہی ہوا....
کہ دوسری لہر سے وہ مر گیا۔



Post a Comment

0 Comments