Ticker

6/recent/ticker-posts

نکتۂ ریحان اور سو لفظوں کی کہانیاں ✍️ اعظمی محمد یاسین

نکتۂ ریحان اور سو لفظوں کی کہانیاں
اعظمی محمد یاسین محمد عمر
مالیگاؤں، مہاراشٹر
ریسرچ اسکالر
کویتری بہنا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاؤں (مہاراشٹر) موبائل :9226120190
ای میل :aazmijks@gmail.com

عام فہم دلچسپ عناوین سے مزین، ریحان کوثر صاحب (کامٹی،ناگپور) کی "سو لفظوں کی کہانیاں"(ناشر:الفاظ پبلی کیشن، کامٹی) عصرِ حاضر کے حالات و واقعات سے ماخوذ ہیں۔مصنف نے بہت عمدگی سے خود بیتی، مشاہدات و تخیلات کو سو لفظوں میں پُرو کر قارئین کے حوالے کر دیا ہے۔کہانیوں (افسانچوں کا مجموعہ) ہر لحاظ سے انفرادیت کا رنگ لیے ہوئے ہے۔
اس میں مقامی گرد و پیش کے واقعات سے لے کر ملکی سطح تک کے عوامل کو دلچسپ بامعنی عنوان دے کر سو لفظوں میں بیان کر کے مصنف نے قاری کی قوت متخیلہ کو متحرک کرکے اپنی سوچ و فکر کے قریب کرلیا ہے۔ مصنف نے ان مختصر کہانیوں (افسانچوں) میں مسلمانوں کی عام روِش سے لے کر برادران وطن کی سماجی کوتاہیوں تک، کورونا کال کی نفسانفسی سے لے کر اربابِ اقتدار کی تساہلی تک،اردو ادب کے جغادریوں کی انا سے لے کر مذہبی جنونیوں تک، قدامت پرستی سے جدت پسندی تک، زندگی کے رموز سے آداب و اخلاقیات تک، مذہبی عصبیت سے لے کر عدالتی فیصلوں میں تساہلی و جانبداری تک، رشتوں میں باہمی محبت سے عدم رواداری تک سبھی نکتے کو اپنے مشاہدے کی عینک سے دیکھ کر، تخیلات کو بہت ہی اچھوتے انداز سے سو لفظوں میں بیان کرکے بڑی خود اعتمادی کے ساتھ پہلے سوشل میڈیا پر پیش کرتے رہے اور اب اپنے مکمل شناس نامہ کے ساتھ "سو لفظوں کی سو کہانیوں" کتابی شکل میں شائع کرکے اپنے اعتماد کو پختہ کرنے کی کامیاب جسارت کی ہے۔"سو لفظوں کی کہانیاں" اس کتاب کے سرورق پر قوس میں افسانچوں کا مجموعہ تحریر ہے۔ مصنف نے ان کہانیوں میں کہانی پن کے ساتھ افسانے/ افسانچے کی تھیم کا بھی خاص خیال رکھا ہے۔عصری حسیت سے بھرپور نئے انداز کی یہ کہانیاں مصنف کے پختہ قلم کار ہونے کا بین ثبوت ہے۔اس بہترین تصنیف پر ریحان کوثر صاحب کی خدمت میں گلدستہ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اردو زبان وادب کی ترویج و اشاعت کا کامیاب سلسلہ دراز رہے۔

نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)
ریحان کوثر، کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)

Post a Comment

0 Comments