Ticker

6/recent/ticker-posts

ادب کا جیالا ✍️ پروفیسر غضنفر علی

ادب کا جیالا
✍️پروفیسر غضنفر علی
علی گڑھ، اترپردیش
ادب کا جیالا

پچھلے ایک دو سالوں میں جن نئے لکھنے والوں نے چونکایا ہے ان میں ریحان کوثر بھی شامل ہیں ریحان کوثر اپنے قریبی ہم عصروں سے مختلف اور منفرد بھی ہیں کہ انھوں نے جو ٹھانا اسے کر کے دکھایا۔
انھوں نے ٹھانا کہ سو لفظوں میں افسانہ لکھنا ہے، سو لکھا۔ انھوں نے ٹھانا کہ سو سو لفظوں میں سو افسانے لکھنے ہیں، سو لکھا۔ٹھانا کہ ادبی رسالہ نکالنا ہے سو نکالا۔ انھوں نے ثھانا کہ ادبی پنگا لینا ہے سو،لیا۔ ویسے تو وہ بہت سادہ اور سہج ہیں مگر ان کی شخصیت میں ایک ایسا ٹیڑھ پن ہے جو ٹھنکتا ہے تو بڑے بڑوں کے ساتھ ان کی ٹھن جاتی ہے۔ شخصیت کا یہی ٹیڑھ پن ان کو منفرد بناتا ہے اور دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ یہی ادبی کجی ادیب کو بے خوفی اور بے باکی عطا کرتی ہے۔ اسی سے فن کار جیالے بنتے ہیں اور ایسے ہی جیالے معرکہ سر کیا کرتے ہیں۔
ریحان کوثر کا زندگی کے تئیں اپروچ فن کارانہ ہے۔وہ حیات و کائناٹ کے منظروں کو دیکھتے ہی نہیں محسوس بھی کرتے ہیں اور ان منظروں میں چھپے زندگی کے سیاہ و سفید کو محض بیان نہیں کرتے بلکہ انھیں پیکروں میں ڈھال دیتے ہیں۔وہ اظہار پر بھی کافی محنت کرتے ہیں اور قدرت رکھتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا بیان صرف بیان نہ رہے بلکہ محاکات بن جائے۔تخلیقی صورت میں ڈھل جائے۔
ریحان کوثر کے اندر بے پناہ تخلیقیت کے ساتھ ساتھ زبردست تنقیدی بصیرت بھی موجود ہے۔ان کی تنقیدی صلاحیتوں کا اظہار ان کے ان تجزیوں میں ہوا ہے جو انھوں نے ادھر مختلف رنگ و آہنگ والے افسانوں کا کیا ہے۔تنقید کرتے وقت ان کی نگاہ فن پارے کے متن پر رہتی ہے۔ ان کی پتلیاں معانی کی انھیں شعاعوں کو پکڑتی ہیں جو متن سے پھوٹتی ہیں۔ اسی لیے وہ فن پارے کی روح تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ان کی تنقید کی زبان بھی تخلیق کی زبان کا مزہ دیتی ہے۔
اس مزے میں شکر اور نمک دونوں کا ڈائقہ ملتا ہے۔خدا ان کے اس ذائقے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)
ریحان کوثر، کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)

Post a Comment

0 Comments