Ticker

6/recent/ticker-posts

افسانچہ مائیکرو فکشن (حصہ اول) ✍️محمد سراج عظیم



ایک انتہائی حساس موضوع کسی شخص کے اندرون کو آنکھوں میں اجاگر کر دینا خود تخلیق نگار کے اندرون کا فہم و ادراک اور اس کے اطلاق کا غماز افسانچہ ہے کہ قلم کار اپنے ذہن کی گہرائی کے کس گوشہ سے دوسرے کی کیفیات کو ہم اہنگ کرکے صفحۂ قرطاس پر بکھیرتا ہے۔

وضو
افسانہ نِگار: ریحان کوثر
100لفظی کہانی
کچھ سال پہلے کی بات ہے۔ میں محلے کی مسجد میں وضو کر رہا تھا۔ پاس بیٹھے کریم چاچا پر نظر پڑی۔ چاچا اپنی نفاست کے لیے محلے بھر میں مشہور تھے۔
میرے وضو کرنے تک وہ صرف نل ہی کو اچھی طرح دھوتے رہے۔ کافی دیر تک انھوں نے یہی کیا کہ پہلے نل دھوتے، پھر ہاتھ دھوتے۔۔۔
ہاتھ دھو کر دوبارہ نل دھوتے اور اس کے بعد پھر ہاتھ۔۔۔!!
میرے ٹوکنے پر بولے،
”پتا نہیں کس کس نے ہاتھ لگایا ہوگا۔“
میں نے کہا، ”ہوں گے تو مسلمان ہی!“
چاچا مجھے کھا جانے والی نظروں سے گھورنے لگے۔۔۔!!

کیا یہ افسانچہ مائیکرو فکشن (مختصر افسانچہ) کے زمرے میں گردانا جائے گا۔ میرے نزدیک یہ مائیکرو فکشن کی بہترین مثال ہے اور میرے حساب سے مختصر افسانچہ (کیوں کہ مائیکرو فکشن بالکلیہ طور پر انگریزی کا لفظ ہے جو صوتی اعتبار سے اردو میں رائج العمل اور وہ بھی ایک صنف کے طور پر میرے نزدیک اعتراض کے قابل ہے۔ یہ ہماری پریشانی ہے کہ جب ہم انگریزی سے مستعار لی ہوئی کسی صنف کے لیے اصطلاح وضع نہیں کرپاتے تو اس کو من عن استعمال کرنے کے لیے طرح طرح کی تاویلیں پیش کرتے ہیں جو ذہن کو اور مکدر کر دیتی ہیں نتیجہ صنف کی رد کے طور پر نکلتا ہے اس لیے کسی صنف کی واضح تعریف Definition ہونا چاہیے جس سے ہر شخص پر اس کی خصوصیت واضح ہو جائے)
یا
مائیکرو فکشن ایک ایسی اختصار لفظی کی تحریر جس کا ہر لفظ اپنے اندر ایک جہان معنی پوشیدہ کئے ہوئے ظاہر میں کہانی کا ایک ایسا واضح ہیولا تشکیل دے جو شخص کی اپنی استعداد کے مطابق تخیلات کے وسیع کینواس پر ایک بامقصد کہانی کو جنم دےکر حیران کر دے چونکا دے۔ یہ میرے نزدیک مائیکرو فکشن کی تعریف یا Definition ہے۔
یہ میرے عنقریب شائع ہونے والے مضمون میں تفصیل سے ملے گی۔
بہرحال ریحان کوثر کے اس افسانچہ، سولفظی کہانی، مائیکروفکشن یا مائیکروفکشن(اس نام سے میں متفق نہیں) یا مختصر افسانچہ کی وجہ سے اپنی بات رکھنے کا موقع مل گیا۔ احباب سے گذارش ہے کہ میں نے جو تعریف پیش کی ہے اس پر اپنی رائے کا اظہار مثبت یا نفی جو بھی ہو مجھے قبول ہے پیش کریں تو عنایت ہوگی۔ تاکہ میں نے ابھی ایک چھوٹا سا مضمون لکھا ہے میں ایک تفصیلی مقالہ لکھ سکوں۔ شکریہ
اس بہترین افسانچہ/مختصر افسانچہ/مائیکروفکشن یا مائیکروف/ سو لفظی کہانی/ یا کچھ اور پر مبارکباد

Post a Comment

0 Comments