Ticker

6/recent/ticker-posts

گاگر میں ساگر (’سو لفظوں کی سو کہانیاں‘ تبصرہ)✍️پرویز انیس

گاگر میں ساگر

پرویز انیس
کامٹی، مہاراشٹر

میں خوش ہوں۔۔۔۔
بہت زیادہ خوش۔۔۔
وجہ ہی کچھ ایسی ہے۔۔۔۔
آج میرے ہاتھوں میں وہ ہے۔۔۔ جس کا انتظار مجھے کئی برسوں سے تھا۔۔۔ میں سوچتا تھا کب یہ بوندیں کسی گاگر میں جمع ہوں اور وہ گاگر میرے ہاتھ میں ہو۔۔۔
آج وہ گاگر میرے ہاتھ میں ہے۔۔۔ اب مزید پہلیاں نہ بجھاتے ہوئے میں کہہ دیتا ہوں کہ اس وقت میرے ہاتھ میں ہے.... ریحان کوثر صاحب کی سو لفظی کہانیوں کی کتاب " سو لفظوں کی سو کہانیاں"۔۔۔
مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے ریحان کوثر صاحب کی پہلی سو لفظی کہانی پڑھی تھی۔۔۔ میں حیران تھا کہ کوئی سو لفظوں میں کہانی کیسے لکھ سکتا ہے۔۔۔۔ جس میں کہانی کے سارے لوازمات موجود ہوں۔۔۔ پھر تو یہ سلسلہ ہی چل پڑا ریحان صاحب لکھتے رہے اور میں حیران ہوتا رہا۔۔۔
مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اب میرے ساتھ ساتھ اور بہت لوگ ان کہانیوں کو پڑھ کر خوشگوار حیرت کا سامنا کریں گے۔۔۔
ہندوستان کے پہلے سو لفظی کہانی کے مجموعے کے لیے ریحان کوثر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور امید کرتا ہوں جلد از جلد یہ گاگر ساگر کا روپ لے گی۔۔۔


نام کتاب : 100 لفظوں کی 100 کہانیاں
مصنف : ریحان کوثر
ناشر: الفاظ پبلی کیشن، پھٹانا اولی کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل:07721877941
قیمت: 100روپے
صفحات: 128
تعداد: 500
مطبع: ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی موبائل:09021132527
سن اشاعت: 2021ء
رابطہ/پتہ : کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر )
موبائل نمبر: 9326669893
ملنے کا پتہ:
اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو، گجری بازار، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)
الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، املی باغ، کامٹی441001ضلع ناگپور(مہاراشٹر)
ریحان کوثر، کاشانۂ کوثر، ڈاکٹر شیخ بنکر کالونی، کامٹی441001ضلع ناگپور (مہاراشٹر)

Post a Comment

0 Comments