Ticker

6/recent/ticker-posts

بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔



کہو! خدایا! مُلک کے مالک! تو جسے چاہے، حکومت دے اور جسے چاہے، چھین لے جسے چاہے، عزت بخشے اور جس کو چاہے، ذلیل کر دے بھلائی تیرے اختیار میں ہے بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

(سورہ آل عمران آية ۲۶)

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اپنے عروج پر تھے۔ پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش سے سیاسی بحران کی خبریں آ رہی تھی۔ اسی دوران پڑوسی ملک سے کسی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بھی ملک بھر میں سر اٹھا رہے تھے۔ لاک ڈاؤن لگانے کی ہلچل بھی کہیں تیز کہیں دھیمی شروع تھی۔ آخر کار پندرہ مہینے پرانی کمل ناتھ حکومت گر گئی اور 23 مارچ 2020ء کو شیو راج سنگھ چوہان کی حکومت کی واپسی ہوئی۔

اور پھر یہ ہوا کہ اس کے دوسرے ہی دن تاریخی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ پہلی لہر میں سب سے پہلے مدھیہ پردیش کا خزانہ خالی ہوا۔ شراب کی دکانیں کھولنے والا ملک کا پہلا صوبہ مدھیہ پردیش ہی تھا۔ ابھی شاید مزید ذلیل ہونا تھا کہ دوسری لہر بھی آ گئی۔ بھوپال سمیت سارے صوبے میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ فی الحال شیو راج سنگھ چوہان ان لاشوں کے ڈھیر کے درمیان ساری ذلالت اوڑھے ہوئے منہ اور اموات کے اعداد و شمار چھپائے گھر میں آئسولیسن میں بیٹھا ہے۔ آخر ذلالت کے سوا اس نے کیا حاصل کیا ان تیرہ مہینوں میں؟ ذلالت کا جو کیچڑ کمل ناتھ پر اچھالا جا سکتا تھا اس کیچڑ میں آج شیو راج سنگھ چوہان ڈوب رہا ہے۔

بیشک! اللہ تبارک و تعالیٰ جسے چاہے عزت بخشے اور جس کو چاہے، ذلیل کر دے بھلائی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ بیشک! اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ چاہیے کوئی بھی سیاسی نظام ہو! جمہوریت ہی کیوں نہ ہو! حکومتیں لینا اور دینا صرف اور صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔


✍️ ریحان کوثر

Post a Comment

0 Comments