Ticker

6/recent/ticker-posts

ودربھ رتن ایوارڈ: مدحت الاختر

ودربھ رتن ایوارڈ: مدحت الاختر

اعزازی جلسہ زیر اہتمام ربانی آئی ٹی آئی و جونیئرکالج، کامٹی

ودربھ مائنا رٹی ملٹی پرپز رورل ڈیولپمنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی، کامٹی کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پرادبی اور تعلیمی خدمات کے لیے ڈاکٹر مدحت الاخترصاحب اور محمد حفظ الرحمٰن صاحب کو ودربھ رتن، اور محمد توحید الحق صاحب کو "روشنی کا مینار "(آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ ) اعزاز سے نوازا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد، ربانی آئی ٹی آئی و جونیئرکالج، کامٹی میں 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد اس خصوصی پروگرام کے صدر جناب رویندر رائےبولے (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، کلیکٹر آفس، ناگپور )کے ہاتھوں یہ اعزاز نوازاگیا۔



دائیں سے بائیں ریحان کوثر، محمد توحید الحق، محمد حفظ الرحمٰن، ڈاکٹر مدحت الاختر، ریاض احمد امروہی

جناب ڈاکٹر نسیم اختر، جناب محمد ایوب، جناب ریاض صدیقی، جناب انور پٹیل، جناب ڈاکٹر نعیم اختر، مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔نظامت کے فرائض تہمینہ امروہی نے ادا کیے – اس جلسہ کو ریاض احمد امروہی (صدر، وی ایم ایم آر ڈی ای ایس )اور ریحان کوثر (سیکریٹری، وی ایم ایم آر ڈی ای ایس)نے آرگنائز کیا۔ اعزازی جلسہ کے افتتاح پر ربّانی آئی، ٹی، آئی و جونیئر کالج کے طالب علم ساجد شیخ نے قرأت پیش کی، اورراشد انصاری نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد کالج کےاسٹاف نے تقریب میں شریک تمام مہمانان خصوصی کا گل دستوں سے استقبال کیا۔ موقع کے مطابق حناکوثر، شری نواس کوتپلّی وار،عامر سہیل اور پارس مونی ناتھ نے گیت پیش کیے۔ جناب محمّد ایوب صاحب(سابق ڈائریکٹر ایئر انڈیا )نے ماسٹر محمّد حفظ الرحمٰن صاحب کا تعارف سامعین کےسامنے پیش کیا۔ اپنی مختصر تقریر میں جناب محمّد ایوب صاحب نے جناب ماسٹر محمّد حفظ الرحمٰن صاحب کی ادبی، سماجی اور تعلیمی میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا نقشہ پیش کیا۔ جناب انور پٹیل صاحب نے جناب ماسٹر محمّد توحید الحق صاحب (سابق ہیڈ ماسٹر، نگر پریشد منسا رام اردو اپر پرائمری اسکول )کی شخصیت پر روشنی ڈالی، اور ان کی تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ اس کے بعد جناب ڈاکٹر نعیم اختر صاحب نے ڈاکٹرمدحت الاختر صاحب کے تعارف کو دلکش انداز میں پیش کیا، اور کالج کے طلبا سے سیدھے جڑنے کی کوشش کی۔

تعارف کے بعد ڈاکٹر نسیم اختر صاحب (پرنسپل،ایم، ایم، ربّانی ہائی اسکول و جونیئر کالج )، عشرت ریاض صدیقی(چیرمین ماسٹر نور محمّد ہائی اسکول و جونیئر کالج )نے اپنی تقریر میں قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کے آخری مرحلہ میں تینوں اعزازی شخصیتوں نے اپنے زرین اظہار خیالات پیش کیے۔ صدر، رائے بولے سر نے صدارتی تقریر پیش کی۔ ہدیۂ تشکر محترمہ تنظیر جمال صاحبہ نے پیش کرکے جلسہ کا اختتام کیا۔ اس جلسہ کی کامیابی میں زبیر احمد، تفضل جمال، محمّد اسلم، توفیق احمد، ظفر انور، کلپنا گائکواڑ،محسنہ پروین،اعجاز احمد، فیضان عالم،احتشام الظفر،فیاض احمد، امبرین فاطمہ اور شفیق احمد نے اہم کردار ادا کیا -

٭٭٭

 




Post a Comment

0 Comments