وکیل نجیب کو توقیر الفاظ ایوارڈ
بروز بدھ 8 اگست 2018ء کو معروف ناول اور افسانہ نگار جناب وکیل نجیب صاحب کی تازہ مطبوعہ کتاب اور اکتیسویں تصنیف تلاشِ پیہم (ناول) کی تقریب اجراء نزد لال اسکول، مومن پورہ ناگپور میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر جناب وکیل نجیب کو ماہنامہ الفاظ ہند، کامٹی اور الفاظ پبلیکیشن کی جانب سے توقیر الفاظ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ماہنامہ الفاظ ہند کے مدیر جناب ریحان کوثر اور الفاظ پبلیکیشن کے ناظم جناب زبیر احمد امروہوی نے موصوف کو شال اور یادگاری تختی پیش کر کے ان کا اعزاز و استقبال کیا۔ اس شاندار جلسہ کی نظامت نثار اختر صاحب نے کی۔ صدارت مشہور نقاد اور محقق عالی جناب ڈاکٹر شرف الدین ساحل نے فرمائی۔ تقریب اجراء کے بعد محفل مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعر ظفر کلیم صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جناب اشتیاق کامل (مدیر، ماہنامہ قرطاس، ناگپور) نے انجام دیا۔
تقریب میں بطور مہمانان خصوصی معروف انشائیہ نگار ڈاکٹر محمد اسداللہ صاحب، معروف افسانہ نگار جناب ایم مبین (بھیونڈی) ، جناب معین عثمانی (جل گاؤں)، ڈراما نگار جناب اقبال نیازی( ڈائریکٹر، کردار آرٹ اکیڈمی، ممبئی) ، شاعر اور مزاح نگار محمد توحید الحق، اور معروف شاعر جناب حق فیاضی، جناب شمیم اعجاز ( مدیر، المیزان، ناگپور)، نظام الدین انصاری (مدیر ہفت روزہ تحریک اصلاح) معروف ناظم کلیم انصاری، ظہیر عالم، سہیل عالم، اظہر حیدری وغیرہم موجود تھے۔
0 Comments