کامٹی میں بین الاقوامی یومِ مادری زبان کی تقریب کا انعقاد
بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ماہنامہ الفاظ ہند اور الفاظ پبلی کیشن کے زیر اہتمام یک روزہ سیمینار کا انعقاد 21 فروری بروز جمعرات ربانی آئی ٹی آئی کیمپس کامٹی میں کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت امراؤتی سے تشریف لائے معروف نقاد، انشائیہ نگار اور طنز و مزاح نگار ڈاکٹر سید صفدر نے کی اور نظامت کے فرائض ماہنامہ الفاظ ہند کے مدیر اور ربانی آئی ٹی آئی کے پرنسپل ریحان کوثر نے ادا کئے۔ صدارتی خطاب میں بال بھارتی اردو لسانی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صفدر نے مادری زبان کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ” دورِ حاضر میں طلبہ وطالبات میں مادری زبان کے الفاظ کا ذخیرہ بالکل ختم ہوتا جا رہا ہے اور بغیر الفاظ کے ذخیرے کے زبان پر عبور حاصل کرنا نا ممکن کوشش ہوتی ہے۔“
زبیر احمد امروہوی، تفضل جمال اور توفیق احمد وغیرہم بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شریک تھے۔
0 Comments