Ticker

6/recent/ticker-posts

ریاض احمد امروہوی کو مثالی مدرس ایوارڈ

 ریاض احمد امروہوی کو مثالی مدرس ایوارڈ



مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مثالی مدرس ایوارڈ برائے ۲۰۱۸ء، ریاض احمد امروہوی کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے صدر ڈاکٹر احمد رانا کے دست مبارک سے سات ستمبر ۲۰۱۹ء کو اکادمی کی جانب سے اورنگ آباد میں منعقدہ تقریب میں یادگاری تختی اور شال سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اورنگ آباد سے ممبر آف پارلیمنٹ غزت مآب عالی جناب امتیاز جلیل صاحب بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔  ریاض احمد امروہوی ملت اردو اسکول ناگپور میں بحیثیت معلم فائز ہیں اور ساتھ ہی کامٹی سے شائع ہونے والے اردو ماہنامہ الفاظ ہند کے نائب مدیر ہیں۔ آپ کی دو مرتبہ کتاب پھولوں کی زبان اور عرق ریحان منظر عام پر آ چکی ہیں۔ آپ علاقے کی نہایت متحرک اور فعال تنظیم ودربھ مائنورٹی ملٹی پرپس رورل ڈیولپمنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر ہیں۔ ربانی آئی ٹی آئی کے ڈائریکٹر اور ربانی اسکول اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں۔ سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی سماجی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ شہر کی مختلف تنظیموں نے اس اعلان پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments