Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈاٹ کام

ڈاٹ کام
قطب الدین شاہد
قطب الدین شاہد

ارووكوبین الاقوامی سطح پر مستحکم کرنے، فنی اور تکنیکی شعبے کے لیے کارآمد بنانے اورنئی نسل کے لیے نفع بخش بنانے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ریحان کوثر کی کتاب ڈاٹ کام نوید سحرکی مانند ہے۔ مصنف نے اس تکنیکی کتاب کو نہایت آسان بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ اردو کا عام قاری بھی اس سے مستفیض ہوسکے۔
کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس میں شامل مضامین کے عنوانات سے لگایا جاسکتا ہے، جیسے کمپیوٹر کی تعریف، کمپیوٹر کی درجہ بندی، کمپیوٹر پروگرام، لینگویج پروسیسرز، میں میموری، اسٹوریج آلات، انٹرنیٹ کی مختصر تاریخ، ورلڈ وائڈ ویب اور کلاؤڈ اسٹوریج وغیرہ۔ ۹؍ کتابوں کے مصنف، ایک میگزین کے مدیر اور ایک اخبار کے نائب مدیر ریحان کوثرکی یہ شعوری کوشش رہی ہے کہ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوجو کمپیوٹر کی بہت کم معلومات رکھے ہیں اور ان کے علم میں بھی اضافے کا باعث بنے جو اس کا استعمال تو کرنے ہیں مگر اس کی تکنیکی معلومات زیادہ نہیں رکھتے۔ ریحان کوثر میں یہ جذبہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی معلومات جتنی جلدی ممکن ہو، دوسروں تک پہنچادیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسا ہی کریں۔ حرف اول کے تحت وہ لکھے ہیں کہ ”اردوزبان سے ثانوی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر، انجینئر اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ اس موضوع پر بھی لکھنے کی ذمہ داری ان ادیبوں، شاعروں، مولویوں اور اردو کے اسا تازہ کرام کی ہے جنھیں بنا ٹینڈر نکالے اردو کا ٹھیکیدار بنا دیا گیا ہے۔ ٢٢٠؍صفحات مشتمل اس کتاب کی قیمت ١٤٠ ؍روپے ہے۔
_____________
روزنامہ انقلاب، ممبئی
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments