روشنی کا مینار ایوارڈ
ربانی آئی ٹی آئی و جونیئر کالج میں الفاظِ ہندکامٹی کے یومِ اساتذہ کے موقع پر شائع کئے گئے خصوصی شمارہ کا اجرا معروف ہندی شاعر منیش واجپائی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ ناگپور کے قریب واقع کامٹی میں ودربھ مائناریٹی ملٹی پر پز رورل ڈیویلپمنٹ ایجوکیشن سوسائیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں صدارت کے فرائض مشہور محقق صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر
یٰسین قدوسی نے انجام دئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مدحت الاختر ،ٹرسٹ کے صدر جناب ریاض احمد امروہی، ڈاکٹر محمد اسد للہ، جناب اسرار احمد ،جناب ارشد راغب ،جناب صادق الزماں، جناب سید مقصود ،ڈاکٹر نسیم اختر اور محمد ایوب موجود تھے۔ جناب عبدالرحیم اور جناب مفتی شہزاد احمد ملی کی خدمات کا اعتراف کر تے ہو ئے یومِ اساتذہ کے موقع پر ان کا استقبال کیا گیا۔ ریحان کوثر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
تقریب کے اختتام پر ایک مشاعرہ بھی منعقد ہو اجس میں ناگپور اور کامٹی کے شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض جناب اشتیاق کامل نے بخوبی انجام دئے۔ شعرائے کرام بالخصوس منیش واجپائی، حق فیاضی، عارف جمالی، ڈاکٹر محمد اسد الله، نقی جعفری ، رضوان رضوی ، ڈاکٹرثمیر کبیر، سہیل عالم، محمد توحید الحق، جمیل انصاری جمیل نے شرکت کی ۔ ادارہ الفاظِ ہند کی جانب سے تمام شعرائے کرام کو دل کش یادگاری تختی(Memento)تفویض کی۔


0 Comments