Ticker

6/recent/ticker-posts

پرویز انیس کی کتاب’تجربات‘ کی تقریب اجرا

 پرویز انیس کی کتاب’تجربات‘ کی تقریب اجرا


۱۰؍ مارچ بروز اتوار ۲۰۱۹ء بعد نماز عشاء مدرسہ سراج المومنین (لال مدرسہ) وارث پورہ، کامٹی میں منعقدہ تقریب میں پرویز انیس کی مطبوعہ کہانیوں اور مضامین کا مجموعہ، کتاب”تجربات“ کی رسم اجرا سہیل اختر (نائب سیکریٹری جمعیتہ علماء ہند، کامٹی، رکن شوریٰ، مدرسہ سراج المومنین منتظمہ کمیٹی) نے ادا کی گئی۔ 
 اس شاندار تقریب  کی صدارت حافظ مہروز حسن (پیش امام، مرکز مسجد) نے فرمائی۔ نظامت ریحان کوثر (مدیر ماہنامہ الفاظ ہند) نے کی۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد نسیم اختر(پرنسپل، ایم ایم ربانی ہائی اسکول و جونیئر کالج)، مفتی احتشام الرشید ملی((امام و خطیب ، مسجد عمر فاروق)، صادق الزماں، امتیاز احمد نے اظہارِ خیال کیا اور نسیم سعید اور محمد عرفان الرحمٰن حمیدی نے مقالات پیش کیے۔
اس موقع پر الفاظ پبلی کیشن و ودربھ ہندی اردو پریس کی جانب سے پرویز انیس کو ریاض احمد امروہوی کے ہاتھوں ’توقیرِ الفاظ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، افق فاؤنڈیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، منتظمہ کمیٹی مدرسہ سراج المومنین (لال مدرسہ) اور ربانی اسکول اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کامٹی کی جانب سے بھی پرویز انیس کا اعزاز و استقبال کیا گیا۔
بطور مہمانان خصوصی محمد مختار(سیکریٹری ، جمعیتہ علماء ہند کامٹی)، حافظ محمد ناصر(پیش امام، مسجد داروغہ صاحب)،  محمد بشیر(صدر مدرسہ سراج العلوم،)، ارشد کمال (سیکریٹری، مدرسہ سراج المومنین)، نوید اختر (خازن ،  مدرسہ  محمدیہ) موجود تھے۔ شکریہ کی رسم تحسین کمال نے انجام دی۔ تمام عہدے داران و اراکین الفاظ پبلی کیشن و ودربھ ہندی اردو پریس ، منتظمہ کمیٹی، مدرسہ سراج المومنین (لال مدرسہ) اور ربانی اسکول اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کامٹی کی مساعی جمیلہ سے یہ جلسہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments