Ticker

6/recent/ticker-posts

کلو چچا

کلو چچا

100لفظوں کی کہانی
✍ ریحان کوثر

 میرا دوست اکثر کانگریس پارٹی کو ’کلو چچا‘ کہا کرتا ہے۔
ایک روز میں نے پوچھ لیا، 
”یار! تم کانگریس کو کلو چچا کیوں کہتے ہو۔۔۔؟“
اس نے بیڑی سلگاتے ہوئے کہا،
”اصل میں کلو چچا ہمارے پڑوسی ہیں، ویسے ان کا ہرا بھرا گھر ہے لیکن اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا ہے تو۔۔۔ بچے آپس میں خوب لڑتے، ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے۔ جب تھک ہار جاتے تو سارا ٹھیکرا کلو چچا پر پھوڑتے، غلطی خواہ کسی کی ہو۔ سب ایک آواز میں کہتے، 
ہمارے لیے آپ نے کچھ نہیں کیا۔۔۔ ان سب جھگڑوں کی جڑ آپ ہو آپ۔۔۔!“
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments