Ticker

6/recent/ticker-posts

تھری میجیکل ورڈ

 سو لفظوں کی کہانی
✍️ ریحان کوثر


اس نے مایوس ہو کر لیپ ٹاپ بند کر دیا۔ آج بھی اس کی کوئی تخلیق کسی بھی اخبار میں شائع نہیں ہوئی۔ اسے مایوس دیکھ کر ساحل نے وجہ دریافت کی تو وہ گویا ہوا،
”پتہ نہیں یار! میری کوئی تخلیق شائع نہیں ہوتی۔ ہر اتوار اور پیر ادبی صفحات کھنگال کھنگال کر تھک گیا ہوں۔“
”ارے تھکنے کی ضرورت نہیں! تھری میجیکل ورڈ کب کام آئیں گے؟“
”کیا مطلب؟“
”ایک کام کرو اپنی تخلیقات کے ساتھ ’بچوں کے لیے‘ یہ تھری میجیکل ورڈ لکھو۔۔۔ دیکھنا سب شائع ہو جائے گی۔۔۔!! آج کل ادب اطفال میں سب چلتا ہے۔۔۔!“

Post a Comment

0 Comments