Ticker

6/recent/ticker-posts

کل اور آج

100 لفظوں کی کہانی
✍️ ریحان کوثر

رشیدصاحب نے گھر ہی میں نمازِ مغرب ادا کی۔ ہمیشہ کی طرح سر پر ٹوپی لگی ہوئی تھی۔ ریڈنگ ٹیبل پر ایک ناول نظر آیا۔ اٹھا کر پڑھنے لگے۔ ابھی چند صفحات ہی پڑھے تھے کہ گھر کے بچوں نے دھما چوکڑی مچانا شروع کر دی۔ شور سن کر مسز رشید نے بچوں کو ڈانٹا،
”چلو بھاگو! تمھیں دکھائی نہیں دیتا کہ ابو تلاوت کر رہے ہیں؟“
لیکن آج جب رشید صاحب موبائل پر تفسیر ابن کثیر کے مطالعے میں مشغول تھے تبھی مسز رشید نے طنزاً کہا،
”اِنھیں تو لیپ ٹاپ اور موبائل سے فرصت ہی نہیں ملتی!“
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments