Ticker

6/recent/ticker-posts

خصوصی شمارے کی رسم رونمائی

خصوصی شمارے کی رسم رونمائی


کامٹی، ماہنامہ الفاظ ہند کے پچاسویں خصوصی شمارے کی رسم رونمائی کے سلسلے میں ایک تقریب بروز پیر ۵/ فروری ۲۰۱۸ ربانی آئی ٹی و جونیئر کالج کامٹی میں منعقد ہوئی۔ جس میں کئی سرکردہ سماجی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔
ودربھ مائنورٹی ملٹی پرپس رورل ڈیولپمنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں،سارک ملٹی پرپس سوسائٹی انٹرنیشنل کے چیئرپرسن اور وزارت ترقی انسانی وسائل اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی نیشنل مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر راج وکیل صدیقی اور ساہ پاٹھی پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی کے ڈائریکٹر گریش شرما نے میگزین کے مختلف گوشوں پہ بات کی اور اردو زبان کی ترقی اور ترویج میں اردو رسائل اور اخبارات کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس خصوصی شمارے کی رسم رونمائی بدست گریش شرما عمل میں آئی۔ صدارت کے فرائض ڈاکٹر راج وکیل صدیقی نے انجام دیے۔ ماہنامہ الفاظ ہند کے مدیر ریحان کوثر، ناظم نثر و اشاعت زبیر احمد امروہوی، معاونین توفیق احمد، محسنہ پروین، تنظیر جمال، کلپنا گائکواڈ اور سارک ملٹی پرپس سوسائٹی کے رکن احد صدیقی بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔
پروگرام کی کامیابی کے لیے ادارے کے سربراہ ریاض احمد امروہوی، تفضل جمال، شمیم اختر، سید مقصود اور دیگر تمام اراکین نے انتھک کوششیں کیں۔

Post a Comment

0 Comments