Ticker

6/recent/ticker-posts

ماہنامہ الفاظِ ہند کا اجراء

ماہنامہ الفاظِ ہند کا اجراء

ماہنامہ الفاظِ ہند کا اجراء


کامٹی، ماہنامہ الفاظِ ہندکامٹی کے یومِ اساتذہ کے موقع پر شائع کئے گئے خصوصی شمارہ کا اجرا معروف ہندی شاعر منوج واجپائی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ ناگپور کے قریب واقع کامٹی میں ودربھ مائناریٹی ملٹی پر پز رورل ڈیویلپمنٹ ایجوکیشن سوسائیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں صدارت کے فرائض مشہور محقق ڈاکٹر یٰسین قدوسی نے انجام دئے ۔ تقریب کے اختتام پر ایک مشاعرہ بھی منعقد ہو اجس میں ناگپور اور کامٹی کے شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر مد حت الاختر ،ڈاکٹر محمد اسد للہ ، جناب محمد حفظ الرحمٰن ، جناب توحید الحق ،جناب ارشد راغب ،جناب صادق الزماں ،جناب ریاض احمد امروہی، جناب سید مقصود ،ڈاکٹر نسیم اختر اور محمد ایوب موجود تھے ۔جناب عبدالرحیم اور جناب مفتی شہزاد احمد ملی کی خدمات کا اعتراف کر تے ہو ئے یومِ اساتذہ کے موقع پر ان کا استقبال کیا گیا۔ریحان کو ثر نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔
صدر ِ جلسہ نے اظہارِ خیال کر تے ہو ئے ماہنامہ الفاظِ ہند کے مدیر اور ان کے رفقاءکی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ رسالہ گزشتہ دو برسوں سے باقائدگی سے شائع ہو رہا ہے اس میں طلباءو طالبات کی کاوشوں کے علاوہ معیاری تخلیقات بھی اس کی مقبولیت کا سبب ہیں۔ الفاظِ ہند کے مدیر ریحان کو ثر اور رسالہ سے متعلق نوجوانوں کی کوششوں نے اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

Post a Comment

0 Comments