Ticker

6/recent/ticker-posts

 اساتذہ کرام کے ساتھ ایک شام

کامٹی، ٢٦ جنوری ٢٠١٥ء

یوم جمہوریہ کے موقعے پر شام سات بجے سابق طلبہ جماعت دہم ١٩٩٠ء نے اسکولی دور کے ٢٥ سال مکمل ہونے پر "جشن سلور جبلی " منانے کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر اپنے دور کے تمام اساتذہ کرام کو عزت و احترام سے مدعو کر کے ان کے ساتھ ہم طعامی کا شرف حاصل کیا۔ آج کے انتہائی مصروف دور میں سے کچھ وقت نکال کر پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اپنے اساتذہ کرام کا اعزاز شال اور میمنٹو دے کر کیا گیا۔ پروگرام کی شروعات میں قرات آصف اختر انصاری نے کی، حمد و نعت احتشام الرحیم نے پیش کی، اس کے بعد تقریب کا مقصد شاداب انجم نے بتایا۔ بعد میں تفصیل ڈاکٹر احتشام حسین کاظمی نے رکھی۔ متین النوید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اساتذہ کی موجودگی کو ساتھیوں کے لیے باعثِ خیر و برکت قرار دیا۔

تمام اساتذہ سے باری باری خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت دی گئی۔ ویسے تو سبھی اساتذہ کی باتیں، نصیحتیں قابل قدر تھیں، لیکن استاد محترم محمد حفظ الرحمٰن سر نے اپنے انداز میں آئندہ زندگی جینے کے کئی نایاب نسخے بتائے۔کچھ پانے کے لیے دینے کی اہمیت بتائی۔ دوسروں کو خوشی دے کر اپنے لیے خوشی حاصل کرنا، دوسروں کی مدد کرکے ان کی زندگی میں خوشیوں کے کچھ پَل دینا گویا اپنی زندگی کو پُر مسرت بنانا ہے۔

شوکت علی، سلطان احمد، محمد یٰسین انصاری، اسرار احمد، کاظم علی، نثار احمد، مشتاق احمد، ارشد راغب، نسیم اختر، عرفان رشیدی، معین اختر، سدھاکر چودھری، شباہت حسین اور نیاز احمد صاحبان شریک تقریب تھے۔تقریب کو کامیاب بنانے میں نوید اختر، مصباح الحق، راشد جمال، الیاس احمد پپی، عاطف اختر، محمّد شفیق، منظور علی، ریاض الدین، کلیم احمد، عصمت کمال، مشتاق صدیقی، امین رشید، اسد حیات اور دیگر سابق طلبہ جماعت دہم ١٩٩٠ء نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ تقریب پلاٹ نمبر ٧، کلمنا روڈ، نزد ٹول ناکہ، ایر کھیڑا، کامٹی میں انعقاد پذیر ہوئی۔

٭٭٭

Post a Comment

0 Comments