پرم ویر چکر عبدالحمید اکیڈمی کی اعزازی تقریب
یوم
جمہوریہ کے موقع پر نمایا ںشخصیات کو مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کے لیے پرم ویر چکر عبدالحمید ایوارڈ اور سر
الحاج عبدالمتین انصاری ایوارڈ سے نوازاگیا۔ پرم ویر چکر عبدالحمید اکیڈمی کی یہ اعزازی
تقریب بی بی کالونی ایر کھیڑا میں منعقد کی گئی تھی۔
قومی
ایکتا کے لیے جناب احفظ احمد صاحب (سابق نائب صدر، نگر پریشد، کامٹی )، جناب وسیم
اختر صاحب (کامٹی ڈیکوریشن) اور جناب ستیش گوویکر صاحب (پی، آئی، کامٹی )کو پرم ویر
چکر عبدالحمید ایوارڈ سے نوازاگیا۔ ماسٹر اسرار احمد (آئیڈیل ٹیچر )، عبدالستار
انصاری ( فٹ بال )، ریحان کوثر (مدیر الفاظ ہند ) اور ڈاکٹر معراج الحق کو سر
الحاج عبدالمتین انصاری ایوارڈ سے نوازاگیا۔ یہ اعزاز جناب اکرام الرحیم کے ہاتھوں
دیا گیا۔
اس
پروگرام کی نظامت مونس اختر، ڈائرکٹر – پرم ویر چکر عبدالحمید اکیڈمی نے نہایت دلفریب انداز میں کی۔ اکیڈمی کے صدر
عشرت ریاض صدیقی، ریاض احمد امروہی، محترمہ شگفتہ پروین، فیروز انصاری (نائب
سرپنچ، ایر کھیڑا، کامٹی ) سی جی موجے، رضوان شیخ، راج کرن بروے، بطور
مہمانان شریک جلسہ تھے۔ پروگرام کے اختتام میں سیکڑوں ٹیلینٹڈ طالبہ و طالبات کو
انعام سے نوازا گیا۔ عطا الرحٰمن، طارق جمال، محمد فاروق انصاری اور تمام اکیڈمی کے
مبران نے تقریب کی کامیابی کے لیے کوششیں کیں۔
٭٭٭
0 Comments