پوروال کالج میں محفل ِ مشاعرہ کا انعقاد
کامٹی(تفضل جمال کے ذریعہ)
سیٹھ
کیسری مل پوروال کالج کامٹی میں گولڈن جبلی کے موقع پر ایک شاندار محفل ِ مشاعرہ ا
انعقاد کیا گیا۔ اس
مشاعرے میں ناگپور و کامٹی کے مشہور و معروف شعرائے کرام نے اپنے پر اثر کلام سے
سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر عبدالرحیم نشتر نے کی۔ کالج کے پرنسپل جناب ایس ایس
دھوڈگے، محمد حفظ الرحمٰن، وائس پرنسپل جناب احفاظ انصاری بطور مہمان خصوصی شرکت
فرما تھے۔ ابتداء میں تمام مہمانان و شعرائے کرام کا استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر رائے
چودھری، ڈاکٹر افتخار حسین، ڈاکٹر نشاد چودھری نے استقبال کی رسم انجام دی۔
ملک
گیر شہرت کے حامل شاعر ڈاکٹر مدحت الاختر، خواجہ غلام ربانی، ظہیر عالم، نصرت ولی،
نقی جعفری، سمیر کبیر، بابر شریف، ریحان کوثر( مدیر الفاظ ہند )، رضوان رضوی، ریحان
ناصر، جمیل انصاری، نےاپنا کلام پیش کر داد ِ سخن حاصل کی۔ شعبۂ اردو کے صدر ڈاکٹر
اظہر ابرار نے مشاعرے کی غرض و غایت پیش کی۔ نظامت کے فرائض اشتیاق کامل نے انجام
دیئے۔
مشاعرے کے کنوینر پروفیسر محمد اسرار تھے پروفیسر تاگڑے، پروفیسر ڈھونگلے اور تمام
اسٹاف ممبران نے مشاعرے کی کامیابی کے لیے کوششیں کیں۔ شکریہ
کی رسم پروفیسر ملتانی نےادا کی۔
٭٭٭
0 Comments